• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد الاقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کیخلاف ترکی اور برطانیہ میں مظاہرے

کراچی (جنگ نیوز) مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف ترکی اور برطانیہ میں مظاہرے کئے گئے۔ استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا اور صیہونی مظالم ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ برطانیہ کے شہروں لندن اور مانچسٹرمیں بھی مظاہرے کیے گئے اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرین نے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں عالمی برادری سے اسرائیل کے خلاف متحد ہونے کی اپیل بھی کی۔

تازہ ترین