• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے سے تلخ کلامی پر باپ، شوہر سے جھگڑے پر بیوی کی خودکشی

گوجرخان(نمائندہ جنگ) گوجرخان کے نواحی گاوں جنڈنجار میں ایک ہی شام دو مختلف واقعات میں 55 سالہ شخص اور ایک 30 سالہ شادی شدہ خاتون نے خودکشی کر لی ۔ جنڈ نجار کی داخلی ڈھوک مہریاں سے تعلق رکھنے والے محمد اشتیاق جو فرانس میں مقیم تھےاور عید منانے پاکستان آئے تھے، اپنے بیٹے کے ساتھ تلخ کلامی پر دل برداشتہ ہو کر پستول سے اپنے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ دوسرے واقعہ میں جنڈ نجار کی داخلی ڈھوک بابا گاما کی رہائشی اشتیاق حسین کی اہلیہ نے اپنے خاوند کے ساتھ جھگڑا ہونے پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔دونوں متوفیوں کے لواحقین پوسٹمارٹم نہیں کرانا چاہتے تھے مگر ایس ایچ او ظہیر احمد بٹ نے اتفاق نہیں کیا اور رات گئے نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کر دیں،
اسلام آباد سے مزید