• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہزاربچوں کی کفالت کا منصوبہ ہے‘ الخدمت فائونڈیشن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے صدر انجینئر جمیل احمدکرد اور جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہایک یتیم بچے کی کفالت پر الخدمت فاونڈیشن ماہانہ چار ہزار اور سالانہ اڑتالیس ہزارخرچ کررہی ہی ہم مخیر حضرات کے تعاون سے بلوچستان میں ایک ہزاربچوں کی کفالت کا منصوبہ رکھتے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن اور اس کے معاونین کے ہوتے ہوئے یتیم بچے خود کو اکیلا نہ سمجھیں مخیر حضرات الخدمت فاونڈیشن کاساتھ دیں تاکہ یتیموں کے مستقبل بچاجاسکے آج اکیاون لاکھ روپے جمع ہونا مخیر حضرات کا الخدمت فاونڈیشن پر اعتماد کا مظہرہے ہم امانتوں کا بھر پور خیال رکھتے ہوئے دیانت سے خرچ کریں گےان خیالات کااظہارانہوں نے کوئٹہ میں یتیم بچوں کی کفالت کے سلسلے میں فنڈریزنگ کیلئے منعقدہ ”ڈونرکانفرنس“سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مخیر حضرات،تاجر برادری، معززین شہر نے الخدمت فاونڈیشن کی یتیموں کی کفالت پراجیکٹ کیلئے اکیاون لاکھ روپے جمع کرائے تقریب میں الخدمت فاو ڈیش خواتین و نگ بلوچستان کی سربراہ یاسمین اچکزئی،جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امراء ڈاکٹرعطاء الرحمن ،زاہداختر بلوچ،قمر شمس،پروفیسر سلطان محمد کاکڑ، عابدہ ندیم سمیت تاجر برادری،مخیر حضرات،معززین شہر نے شرکت کی کا نفر نس میں افطار ڈ نر کا اہتمام بھی کیاگیا تھافائو نڈیشن کی کارکردگی کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے صوبائی صدر جمیل احمدکرد نے کہا کہ د نیا میں تیرہ کروڑبیس لاکھ،ایشیا میں چھ کروڑاور پاکستان میں بیالیس لاکھ بچے یتیم ہیں الخدمت فائو نڈیشن ملک بھر میں پندرہ ہزار اور بلوچستان میں ساڑے چار سو یتیم بچوں کی کفالت کر رہی ہے بچوں کی ایک چھت کے نیچے تعلیم،تربیت،کفالت،خوراک کیلئے ملک بھر میں فائونڈیشن نے ایک درجن سے زائد”آغوش سینٹرز“بنائے ہیں جہاں بارہویں تک تعلیم دی جاتی ہے یہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے ہورہا ہے۔بلوچستان میں زمین ملتے ہی آغوش سینٹر بنائیں گے گزشتہ سال عوام کی دی ہوئی زکوٰۃ،صدقات اور عطیات سے بلوچستان میں 7کروڑاسی لاکھ پچاسی ہزار روپے مختلف پراجیکٹس پر خر چ کیے۔ 
تازہ ترین