• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی چوری کی وارداتیں:شہری لاکھوں روپے کے سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کا سامان ودیگر اشیا سے محروم ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ تفصیل کےمطابق تھانہ قادر پور راں کےعلاقے چاہ کیکر والہ ڈاکٹر عبدالقادر سے دومسلح ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل سمیت نقدی چھے ہزار و موبائل چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ بستی ملوک کےعلاقے بکھی والا کھوہ محمد راشد کےگھر تین ڈاکو نے داخل ہوکر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بناکر دوتولہ طلائی زیور سمیت نقدی50ہزار لےگئے،تھانہ سیتل ماڑی کےعلاقے محمد وسیم سے دوڈاکو اسلحہ کےزور پر بلا نمبری موٹرسائیکل چھین کر لےگئے،تھانہ نیوملتان کےعلاقے نون چوک کنزی احمد سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار جھپٹا مارکر موبائل مالیت35ہزار چھین کر فرار ہوگیا ،تھانہ دہلی گیٹ کےعلاقے منظور آباد اللہ دتہ کےگھر سے چار بکرے و موٹرسائیکل ، تھانہ بی زیڈ کے علاقے ماڈل ٹاون محمد بلال کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے۔
تازہ ترین