• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان نے اپنی مصروف زندگی کی ایک جھلک دکھا دی

شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائزہ خان نے شُوٹنگ اور مصروف ترین زندگی کی ایک جھلک مداحوں کو دکھا دی۔

انہوں نے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ نے گھیرا ہوا ہے اور شُوٹنگ کیلئے انہیں تیار کر رہے ہیں۔

عائزہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے اردگرد کچھ مصروف ترین لوگ۔


ساتھ ہی اداکارہ نے میک اپ آرٹسٹس کو سراہنے کیلئے انہیں اپنی پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ عائزہ خان ایک اسٹار ہونے کے ساتھ ساتھ ماں ہونے کا فرض بھی بخوبی نبھارہی ہیں۔

جہاں ان کا شمار پاکستان کی بہترین اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے وہیں مداح انہیں گھر والوں کی دیکھ بھال کرنے پر بھی سراہتے ہیں۔

عائزہ خان کی اداکار دانش تیمور سے 2014 میں شادی ہوئی تھی۔ اداکارہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش 2015 میں ہوئی تھی جبکہ ان کے ہاں 2017 میں بیٹا پیدا ہوا۔

کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو 2009 میں عائزہ خان نے 18 سال کی عمر میں اپنے پہلے ڈرامے تم جو ملے میں کام کیا تھا، اس کے بعد سے وہ عکس، پیارے افضل، میرا سائیں 2، تم کون پیا، بکھرا میرا نصیب، میرے پاس تم ہو اور تھوڑا سا حق جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

تازہ ترین