• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ہاؤس پر قبضے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی،رائے انتخاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماشایونائیٹڈ فٹ بال ٹیم کے چیف ایگزیکٹو رائے انتخاب علی نے کہا ہے کہ فیفا اور اے ایف سی کے بغیر فٹ بال کی ترقی ناممکن ہے۔ ملک میں فٹ بال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے بدقسمتی سے چند عناصر نے فیفا ہاؤس پرقبضہ کر کے پوری دنیا میں بدنامی کا باعث بننے ہیں، ایسا نہیں ہوناچاہئے تھا، پاکستان کی رکنیت معطل ہونے سے فٹ بالروں کا بہت نقصان ہورہا ہے ۔ حکومت فیفا ہاؤس خالی کروانے میں اپنا اہم کردار ادا کرے تاکہ پاکستان کی رکنیت کو بحال کروایاجا سکے ۔

تازہ ترین