• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، ضلع اسلام آباد میں فائرنگ سے 3 نوجوان شہید

سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ وادی میں قابض افواج کی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے نتیجے میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔مقبوضہ وادی کے مختلف حصوں میں سرچ آپریشن کی کارروائیاں کی گئیںاور اس دوران ضلع ویلو کا بھی محاصرہ کیا گیا ، بھارتی فوج نے میڈیا کو کوریج سے بھی روک دیا ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں وادی میں مزید 3کشمیری نوجوان شہید ہوگئے، بھارتی فوج نے تینوں نوجوانوں کو ضلع اسلام آباد میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا۔بھارتی فوج کے اہلکاروں نے ضلع اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور گھروں میں گھس گئے جب کہ اس دوران علاقے کو مکمل طور پر سیل کرکے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق علاقے میں آخری اطلاعات تک سرچ آپریشن جاری رہاجب کہ انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر موبائل سروس کو بھی معطل رکھا۔

دنیا بھر سے سے مزید