• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا میں کورونا صورتحال بہتر، سڈنی کا رن وے ایک سال کے بعد کھل گیا

کراچی(افضل ندیم ڈوگر) آسٹریلیا میں کورونا وائرس بحران کی وجہ سے بند سڈنی ایئرپورٹ کے ایسٹ ویسٹ رن وے کو لگ بھگ ایک سال بعد پروازوں کیلئے کھول دیا گیا۔ سڈنی ایئر پورٹ حکام کے مطابق کورونا بحران کے دوران مختلف ایئر لائنز کے 50 سے زائد ہوائی جہاز اس رن وے پر ایک سال سے زائد عرصے تک پارک رہے۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح آسٹریلیا میں بھی اندرون ملک پروازوں میں بتدریج بہتری آرہی ہے۔ سڈنی ایئرپورٹ کے مسافروں کی آمد اور روانگی کے مارچ 2019 کے اعدادوشمار کے مارچ 2021 سے موازنے کے مطابق آمدورفت میں 48 فیصد تک بہتری آئی ہے۔

تازہ ترین