اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں اسمگل ہونے والے ایرانی پیٹرول سے 180 ارب روپے کا نقصان ہے۔منگل کو عوام سے براہ راست گفتگو کے دور ان انہوں نے بتایا کہ کچھ تکنیکی وجہ سے بلوچستان میں ایرانی پٹرول آرہا ہے تاہم اب بلوچستان سے ملک کے دیگر حصوں میں ایرانی پٹرول کی اسمگلنگ روک دی ہے۔انہوںنے کہاکہ بے روز گار لوگوں کو بارڈر مارکیٹس سے روزگار ملے گا۔