اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ امن سے متعلق منظور ہونے والی قرارداد پر اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے ردِعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔
غزہ امن منصوبے سے متعلق قرارداد پر نیتن یاہو کے دفتر نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یقین ہے امریکی صدر ٹرمپ کا منصوبہ امن اور خوشحالی کا باعث بنے گا، یہ منصوبہ ابراہیمی معاہدوں کی توسیع کا بھی باعث کا بنے گا۔
نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ منصوبے میں غزہ کی غیر عسکریت اور انتہاپسندی کے خاتمے پر زور ہے، ٹرمپ وژن کے مطابق منصوبہ اسرائیل اور پڑوسیوں میں انضمام کاباعث کا بنے گا۔
واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور کر لی گئی ہے۔
غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نکات بھی شامل ہیں۔
قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ روس اور چین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
ٹرمپ منصوبے میں حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی تعمیرِ نو بھی شامل ہے۔