• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی شہزادے کی عراقی صدر سے ملاقات، ایران سے تعلقات پر گفتگو

بغداد (اے ایف پی) تعلقات میں نرمی پر بات چیت کیلئے سعودی عرب اور ایران کے مابین مذاکرات کی میزبانی کے ایک ماہ بعد عراق نے سعودی نائب وزیر دفاع کا استقبال کیا ہے۔ سرکاری اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ سعودی شہزادہ خالد بن سلمان اور ان کے وفد نے صدر بارہم صالح سے ملاقات کی ہے۔ صالح کا کہنا ہے کہ بغداد میں دو علاقائی بھاری بھرکم ممالک کے درمیان "ایک سے زائد بار" ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں۔ایک عراقی اہلکار اور ایک سفارت کار نے بتایا کہ ان مذاکرات میں وسیع تر علاقائی مسائل پر توجہ دی گئی ہے اور اس میں ترکی اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

تازہ ترین