• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب میں 8سے زائد اہم معاہدے کئے گئے ہیں، اعجاز چوہدری

لاہور(خصوصی رپورٹر)سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب کی کامیابی کرپٹ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو پارہی، دورے پر تنقید کرنے والوں کوشرم آنی چاہئے، بلاول زرداری کی دورے پر بے بنیاد تنقید کی مذمت کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے دوران آٹھ سے زائد اہم معاہدے کئے گئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین