• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر کے دوران لاک ڈائون پرسختی سے عملدرآمد کروانے کاحکم

لاہور(جنرل رپورٹر) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر لوگوں کی نقل و حرکت محدود رکھنے کیلئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا ۔ یہ فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں کوروناوباء کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد،چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صحت کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، ڈائر یکٹرجنرل پبلک ریلیشنز اور اعلی سول وعسکری حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ وباء پر قابو پانے کیلئے اگلے دو ہفتے نہایت اہم ہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران احتیاطی تدابیر پر عمل کا نتیجہ دس روز بعد سامنے آنا شروع ہو گا۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے کہا نماز عید کے اجتماعات ایس او پیز کے تحت ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ خود کو اور اپنے عزیز و اقارب کو وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کریں، ماسک پہننے، سماجی فاصلہ رکھنے اور دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے وباء سے بچا جا سکتا ہے۔
تازہ ترین