پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور جوڑی میں شمار کی جانے والی فلک شبیر اور سارہ خان کی جوڑی آئے دن اپنی روٹین سے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہے۔
ان کی جانب سے حال میں کی جانے والی مبہم پوسٹ کے بعد سے ہی مداح تشویش میں مبتلا ہیں کہ سارہ خان امید سے ہیں تاہم جوڑی کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
فلک شبیر نے گزشتہ دنوں ایک مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس میں وہ نومولود کی شوپنگ کرتی دکھائی دیتی ہیں اور فلک کے کہنے پر ہنس کر جواب بھی دیتی ہیں۔
فلک کی جانب سے جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ اپنی شاپنگ کے بجائے بچوں کے کپڑوں میں دلچسپی لے رہی ہیں۔
ویڈیو میں فلک شبیر سارہ خان سے سوال کرتے ہیں کہ وہ کُرتا کس کے لیے لے رہی ہیں جس پر سارہ خان کو مسکرا کر جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔