• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان نے فلک شبیر کو ’ہاں‘ کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان  نے گلوکار فلک شبیر کو شادی کے لیے ’ہاں‘ کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے لال لباس میں ملبوس منگنی کی انگوٹھی پہنے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے۔

View this post on Instagram

I said YES.

A post shared by سارھ خان (@sarahkhanofficial) on


انہوں نے اپنی دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے ہاں کردی ہے۔‘

حال ہی میں انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز حاصل کرنے کا سنگ میل عبور کرنے والی سارہ خان نے منگنی کی خوبصورت تقریب کی تصویر ہیش ٹیگ ’فلک کی دلہن‘ کے ساتھ شیئر کی جس میں فلک شبیر انہیں شادی کی پیشکش کررہے ہیں۔

View this post on Instagram

#falakkidulhan

A post shared by سارھ خان (@sarahkhanofficial) on


دوسری جانب فلک شبیر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس  پر منگنی کی تقریب کی بے شمار ویڈیوز اور تصویریں بھی شیئر کیں جس میں وہ سارہ کیلئے اپنی سریلی آواز میں گانا بھی گا رہے ہیں۔

ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے فلک شبیر نے کہا کہ ’اور اُس نے ہاں کردی۔‘ منگنی کی تقریب میں سارہ خان نے لال جوڑا جبکہ فلک شبیر نے سفید پینٹ کوٹ زیب تن کیا۔

منگنی کرنے والی اس شوبز جوڑی نے یہ تو نہیں بتایا کہ ان کی منگنی کی تقریب کب اور کہاں منعقد کی گئی لیکن دونوں کی جانب سے اس کا اعلان گزشتہ شام کیا گیا۔

شوبز جوڑی کی جانب سے اپنی شادی کے اعلان کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر دونوں کیلئے نیک خواہشات اور مبارکباد کے پیغام بڑی تعداد میں شیئر کئے جارہے ہیں۔

گزشتہ شب سارہ اور فلک کی منگنی کی تقریب منعقد کی گئی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ سارہ خان اور اداکار آغا علی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے تاہم 2019 میں دونوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

آغا علی نے جمعتہ الوداع کو ساتھی اداکارہ حنا الطاف سے ایک سادہ سی تقریب میں شادی بھی کرلی ہے۔

تازہ ترین