• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلی ایئلیش نے زندگی کی چند نایاب جھلکیاں نئی کتاب میں پیش کردیں

امریکی سپر اسٹار، گلوکارہ بلی ایئلیش نے اپنی زندگی کی چند نایاب جھلکیاں نئی کتاب ’بلی ایئلیش، ان ہر اونورڈز‘  میں پیش کر دی ہیں۔

بلی ایئلیش نے عالمی وبا کورونا وائرس میں ملنے والے اضافی وقت کو کتاب لکھنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ 

نوعمر گلوکارہ نے ایک نئی کتاب اور ایک علیحدہ آڈیو بُک، ’بلی ایئلیش، ان ہَر اونورڈز‘  لکھنا شروع کی ہے۔

19 سالہ گلوکارہ نے 300 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں سیکڑوں سیلفیاں  اور ان کے بچپن کے ابتدائی ایام سے لے کر جوانی اور اسٹارڈم تک کی وہ تصاویر پیش کی ہیں جو پہلے کبھی نہیں دیکھی تھیں۔

آڈیو بک میں، بلی ایئلیش کو اپنی پہلی ریلیز، اوشین آئیز کے بارے میں کہانیاں سناتے اور مداحوں کے ساتھ ان کے خاص رشتے کے بارے میں بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔

گلوکار نے کہا کہ ’یہ مضحکہ خیز ہے، انہیں لگتا ہے کہ بہت سارے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ جب اوشین آئیز کے ریلیز کرنے کے بعد اچانک وہ ایک سپر اسٹار بن گئی تھیں اور سب کچھ چھوڑ دیا لیکن یہ اس طرح نہیں ہے۔‘

بلی ایئلیش نے کہا کہ ’ہاں، اُن کی زندگی کچھ وقت اسی طرح رہی تھی، وہ ابھی بھی دن میں گھنٹوں ناچتی رہتی ہیں  اور وہ ابھی بھی گروپ میں گانا گاتی ہیں اور وہی سب کچھ کر رہی ہیں جو میں انہوں نے پہلے کیا تھا۔‘

گلوکارہ نے اپنی کتاب کے آغاز میں اپنی تصویروں کے شوق کے بارے میں بتایا کہ ’انہیں ہمیشہ ہی تصویروں کا شوق ہے،  جب وہ چھوٹی تھیں تو وہ فوٹوگرافر بننا چاہتی تھیں۔‘

تازہ ترین