• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ دہشتگردی ہے، شہزاد رائے

معروف پاکستانی گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر حملے اور غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کی مذمت کی ہے۔

گلوکار شہزاد رائے نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’فلسطین میں جو ہو رہا ہے وہ خالص دہشت گردی ہے۔‘

شہزاد رائے نے عالمی ادارے یونیسیف اور یو این ہیومن رائٹس کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’برائے مہربانی، فلسطینیوں کی زندگیوں کی بھی اہمیت ہے۔‘

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمبار ی کے واقعے پر عالمی رہنما اور ادارے خاموش ہیں اور ابھی تک اسرائیل کے اس وحشیانہ تشدد کو روکنے کے لیے کوئی خاص اقدام بھی نہیں کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید