• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حدیبیہ کیس کے باعث ہی شہباز کو باہر جانے کی جلدی تھی، شہزاد اکبر


مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ حدیبیہ کیس کے باعث ہی شہباز کو باہر جانے کی جلدی تھی، شہباز شریف کو روکنا ضروری ہے، شہباز جاتے تو مقدمات التوا کا شکار ہوجاتے۔

اسلام آباد میں وزیر داخلہ شیخ رشید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف مقدمات نیب عدالتوں میں چل رہے ہیں، اگر شہباز شریف کو ابھی بیرون ملک جانے دیا جاتا تو مقدمات التوا کا شکار ہوتے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ کوئی بھی کیس جس میں کوئی نئے شواہد سامنے آئیں دوبارہ کھولا جاسکتا ہے، حدیبیہ پیپز ملز کیس میں ان کی بریت نہیں ہوئی، کیس تیکنیکی وجوہات کے باعث بند ہوا۔

انہوں نے کہا کہ کیس پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ دیکھ لیں، حدیبیہ پیپر ملز کیس کھلنے جارہا ہے اس لیے ان کے باہر جانے کی کوششیں بھی تیز ہورہی ہیں۔

تازہ ترین