• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کردی


کابینہ کی ای سی ایل سے متعلق ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کردی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔

 کابینہ کی ای سی ایل سے متعلق ذیلی کمیٹی اجلاس میں نیب سفارشات کاجائزہ لیا گیا۔

نیب نےشہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لئے تمام قانونی آپشنز استعمال کرے گی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت سے اجازت طلب کی تھی، جس پر عدالت نے اُنہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی تاہم  قومی احتساب بیورو (نیب) نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست وزارت داخلہ کو بھجوائی تھی۔

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کیا شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے سے پاکستان کا قرض کم ہوگا؟ حدیبیہ کیس کھولنے سے کیا حکومت کی نالائقی چُھپ جائے گی؟

انہوں نے مزید کہا کہ ‎پاکستان کا قرض فروری میں 36 ہزار ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔

تازہ ترین