• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان جیسا محنتی اور متاثر کن انسان نہیں دیکھا، آیولیا وینٹر

رومانیہ سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ و گلوکارہ اور بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کی قریبی ساتھی آیولیا وینٹر نے کہا ہے کہ سلمان خان متاثر کن شخصیت کے حامل اور محنتی انسان ہیں اور وہ نہ تو تعطیلات پر جاتے ہیں اور نہ ہی کام سے کبھی وقفہ (بریک) لیتے ہیں۔

آیولیا وینٹر جو کئی گزشتہ کئی برسوں سے سلمان خان کے ساتھ منسلک ہیں، انھوں نے سلمان خان کی آئندہ آنے والی فلم رادھے، یور موسٹ وانٹڈ بھائی، کے لیے دو گیت گائے ہیں، جن میں سے ایک بول سیٹی مار ہے۔

ایک بھارتی میڈیا ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے سلمان خان کے بارے جیسا کہ انھوں نے دیکھا، بتایا کہ اس قدر سخت محنت کرنے والا کوئی دوسرا انھوں نے نہیں دیکھا۔


آیولیا وینٹر نے کہا کہ سلمان خان سمجھتے ہیں کہ زندگی کام کا نام ہے اور وہ کام کرتے ہوئے خوش ہوتے ہیں اور دوسروں سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ کوئی جاب تلاش کرو اور کام کرتے ہوئے یوں محسوس کرو کہ تم تعطیلات پر ہو۔ اور جب وہ کام نہیں کررہے ہوتے ہیں تو پھر وہ اپنے خیراتی اداروں کے ساتھ مصروف ہوجاتے ہیں۔

آیولیا وینٹر نے کہا کہ سلمان کو دینے والا کہا جاسکتا ہے، وہ خیراتی کام کرکے بہت خوش ہوتے ہیں اور یہ سب کچھ وہ نہایت بے غرضی کے ساتھ کرتے ہیں۔

تازہ ترین