• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کراچی کا فلسطینیوں کے حق میں احتجاج

پاکستان تحریک انصاف کراچی کی جانب فلسطین میں جاری اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

اس معاملے پر ہونے والے احتجاج میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

پی ٹی آئی کے جانب سے نرسری کے مقام پر انصاف ہاؤس کے باہر شاہراہ فیصل پر اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔


اس احتجاج کی قیادت کرنے والے پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل دہشتگرد ملک ہے، جس پر وزیر اعظم نے آواز اٹھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں جاری مظالم کے خلاف تمام امت مسلمہ کو یکجا ہونا پڑے گا۔

تازہ ترین