• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائیکلون کی نقل و حرکت کو مسلسل مانٹیر کیا جارہا ہے، پی ڈی ایم اے

پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ سائیکلون کی نقل و حرکت کو مسلسل مانٹیر کیا جارہا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ہے، ہوا کا کم دباؤ 16 مئی کو ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

 پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ماہی گیر 14 مئی سے گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں، متعلقہ ادارے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ  نے تمام ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ جاری کردیا۔

تازہ ترین