• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان


مشرقی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان بننے کا امکان ہے۔ ٹراپیکل سائیکلون سینٹر کے مطابق 14 مئی کی صبح جنوب اور جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ بن سکتا ہے۔

سازگار ماحول ملنے کے باعث ہوا کا کم دباؤ 16 مئی کو ٹراپیکل سائیکلون کی شکل اختیار کرسکتا ہے۔

 اس سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں۔

البتہ سندھ کے ماہی گیروں کو احتیاط کرنے اور 14 مئی سے گہرے سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین