اسلام آباد( طاہر خلیل +عاصم یاسین ) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہاہےکہ وزیر اعظم محاذ آرائی ختم کر کے اپوزیشن کے ساتھ گول میز کانفرنس منعقد کریں ،لڑائی جھگڑا بہت ہو چکا، نظام چلانے کیلئے سب کاتعاون حا صل کریں ،عمران خان کو خود قدم بڑھا نا چاہیے ،ملک اس طرح نہیں چلے گا ،عمران خان اس کیلئے ماحول بنائیں ،عید آ رہی ہے فون اٹھائیں اور سب کو کال کر کے عید کی مبارکباد دیں ،عمران خان کی اپوزیشن سیا ستدانوں کو ایک ٹیلی فون کال سےراستے کھلیں گے ،لڑائی جھگڑا بہت ہو چکا، نظام چلانے کے لیے سب کی مدد اور سب کا تعاون حا صل کریں ،اپنے آپ کو عقل کل نہ سمجھیں،پاکستان کو چلنا چاہیے ،محاذ آرائی سے نظام نہیں چلے گا ،حکومت کور ونا ویکسین میں کشمیریوں کاکوٹہ مختص کرے ،باجوہ ڈاکٹرائن سے افغان امن عمل کا راستہ بنے گا ، بھارت جوہری پھیلائو میں ملوث ہے ،فیٹف کے سامنے بھارت کا کیس رکھا جا ئے ،ڈرٹی بم بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنگ /دی نیوز کو انٹر ویو میں کیا ،سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہناتھا کہ کوویڈ کی وجہ سے پاکستان کے حالات بہت گھمبیر ہو گئے ، انڈیا کا کور وناوائرس پاکستان پہنچ گیا ، شہری وائرس سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں ،عید پر ایس او پیز کی پابندی کریں ، ملک میں غربت بڑھ رہی ہے ،لوگ دال روٹی کو ترس گئے وہ بچوں کو کھانا کھیلائیں یا 8/10 ہزار کی ویکسین لگوائیں ،وزیر اعظم چین سے 15 کروڑ ویکسین منگوائیں اور ہر پاکستانی کو مفت فراہم کریں،وفاقی حکومت صوبوں کو ساتھ لے کر چلے اور کور ونا پر جھگڑا ختم کرے ،حکومت اپنے عوام کو وائرس سے بچالے تو بڑی کامیابی ہو گی ،مودی کو کشمیریوں کی بد دعا ئیں لگ رہی ہیں ،کشمیر کے معاملے میں کوئی نرمی اختیار نہ کی جا ئے ورنہ پاکستانی قوم کبھی آپ کو معاف نہیں کرے گی ،حکومت کشمیر پر ابیام ختم کرے کشمیر پر گومگو کی پالیسی نہیں چلے گی ،الٹے سیدھے بیانات سے صورتحال کو خراب کیا جا رہا ہے ،انڈیا کو کوئی موقعہ نہیں ملنا چاہیے ۔