اسلام آباد (نمائندہ جنگ) فیڈرل شریعت کورٹ کے چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جسٹس محمد نور مسکانزئی کو 15 مئی 2021ء سے ملازمت میں ایک سال کی توسیع دی گئی ہے۔