• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ عامر کی عید کی ’ماشاءاللّٰہ‘ تیاری مداحوں کو بھا گئی

پاکستان کی ڈمپل گرل، معروف اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے عید کی تیاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی ہے جس نے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں۔

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر عید کی تیاری کے حوالے سے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مداح تو مداح وہ خوب بھی اپنی تیاری پر ماشاءللّٰہ کہنے پر مجبور ہو گئی ہیں۔


ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد مداح اپنی تیاری بھول کر دل تھامے بیٹھے ہیں۔

خوبصورت سُرخ لباس میں موجود ہانیہ عامر کی لال سرخی بھی خوب غضب ڈھا رہی ہے۔

ہانیہ عامر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میوزک بھی سنا جا سکتا ہے، اپنی تیاری سے خوب لطف اندوز ہوتے ہوئے ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں سے ماشاءللّٰہ کہنے کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ماشاءللّٰہ پلیز، ‘ اور ساتھ میں عید کی مبارک باد بھی دی ہے۔

کچھ ہی دیر قبل اپلوڈ کی گئی ہانیہ کی اس ویڈیو پر تا حال ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ چکے ہیں جن میں ہانیہ عامر کے مداحوں خوب اُن کے صدقے واری جارہے ہیں۔

تازہ ترین