• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطین کے صدر محمود عبّاس کے نام خط لکھا ہے جس میں انہوں نے رمضان میں قابض اسرائیلی فوج کے مسجد اقصیٰ پر متشدد حملوں پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔

صدر مملکت نے اپنے خط میں فلسطین کے صدر کو لکھا ہے کہ معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر پاکستانی بہن بھائی آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد اور غیر قانونی اقدمات کی پر زور مذمت کرتا ہے۔

صدرِ پاکستان نے کہا ہے کہ  اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اِنسانی اقدار کے خلاف ہیں۔

ان کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔


صدر عارف علوی نے مزید کہا ہے کہ فلسطین کے حقوق کیلئے عالمی برادری کو متحرک کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے۔

صدر مملکت کا فلسطینی صدر کے نام خط میں یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا۔

تازہ ترین