• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین کی صورتحال پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی قابل مذمت ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں ذمہ داران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی غاصب افواج کے حالیہ حملوں اورتشددمیں 20سے زائد فلسطینیوں کی شہادت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کے بعد پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر افسوس اور فلسطینیوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا گیا، اجلاس میں عالم اسلام کے بیشتر حکمرانوں کی جانب سے اس سنگین صورتحال پر بے حسی، خاموشی اور او آئی سی کی طرف سے بھی کوئی جرات مندانہ اور دو ٹوک موقف اختیارنہ کرنے کی مذمت کی گئی، حافظ نعیم الرحمن نے عوام سے اپیل کی کہ شہر بھر میں عید الفطر کی نمازوں اور اجتماعات کے موقع پر فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے۔

تازہ ترین