• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے اس بار کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر میلوں ٹھیلوں پر مکمل پابندی عائد کردی اور ہوٹلوں اور ریستورانوں کےعلاوہ تفریحی مقامات بھی بند کردئیے۔

ایسے میں بچوں کی عید پھیکی پڑتی دکھائی دے رہی ہے۔

  بچوں کا کہنا ہے کہ اس بارلاک ڈاؤن کی وجہ سے عید پر نہ تو میلوں ٹھیلوں سے لطف اندوز ہوں گے اور نہ ہی پارکوں سمیت دیگر تفریحی مقامات پر جاسکیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر محلے میں پہلے کی طرح روایتی اونٹ ،گھوڑے اور تانگے کی سواری نہیں ہوگی،جھولے نہیں ہوں گے اور چٹ پٹے کھانوں کےاسٹالز نہیں لگیں گے تو عید کا مزا کیسے دوبالا ہوگا۔

مجبورا انہیں گھر میں بیٹھ کر اور ان ڈور گیمز کھیل کر ہی عید کے دن گزارنا ہوں گے۔

تازہ ترین