• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کی اتوار تک کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی شہروں میں عیدالفطر پر بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، اسلام آباد، مری میں اتوار تک وقفے وقفے سے بارشوں کی نوید سنادی۔

مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔


محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ کشمیر، گلگت بلتستان، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ، پشاور، مردان، لاہور، فیصل آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے کے ساتھ اتوار تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بیشتر علاقوں میں ژالہ باری اور موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کاشتکار و ں کو بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

تازہ ترین