• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنوعی ذہانت کو دھوکہ دینے اور سیکیورٹی کیمروں سے بچنے کیلئے دنیا کی عجیب ترین شرٹ تیار

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں ہر شہر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سیکیورٹی کیمرے لوکیشن اور انسانی چہروں کو ٹریک کرتے ہیں، وہاں ایک ڈیزائنر نے ان کیمروں سے بچنے کے لیے ایک انوکھا حل تیار کرلیا۔ 

ای آئی سسٹمز کو ناکام بنانے کےلیے ہوائی کے نام سے ایک شرٹ تیار کی گئی ہے جس پر ایسے برے اور عجیب و غریب پیٹرنز اور رنگ ڈیزائن کیے گئے ہیں کہ جب کوئی شخص اسے پہن کر کیمرے کے سامنے سے گزرتا ہے، تو کیمرے کا پروسیسر اس شخص کو پہچاننے کے بجائے اسے کوئی چیز یا غلط ڈیٹا سمجھ لیتا ہے۔

اگرچہ بصری طور پر یہ شرٹ دیکھنے میں انتہائی بدصورت اور عجیب محسوس ہوتی ہے، لیکن ٹیکنالوجی اور پرائیویسی پسند افراد کے لیے یہ اے آئی نگرانی سے بچنے کا ایک بہترین ذریعہ بن چکی ہے۔

اس شرٹ کو بنانے کا مقصد عوام کو یہ دکھانا تھا کہ کس طرح الگورتھمز اور مصنوعی ذہانت کے سیکیورٹی کیمروں کو بصری دھوکے کے ذریعے بےاثر کیا جا سکتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید