• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹالین اوپن: جوکووچ فائنل آٹھ میں پہنچ گئے

اٹالین اوپن ٹینس میں رافیل نڈال کو پری کوارٹر فائنل میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا، نوواک جوکووچ باآسانی فائنل آٹھ میں پہنچ گئے۔

اٹالین اوپن کے راؤنڈ آف 16 میں سیڈ نمبر دو رافیل نڈال کا سامنا کینیڈا کے سیڈ نمبر 13 ڈینس شاپاوالو سے تھا۔


کینیڈین پلیئر نے پہلا سیٹ باآسانی 3-6  سے جیتا، دوسرے سیٹ میں وہ ندال کیخلاف چار گیمز ہی جیت پائے تاہم تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں تجربہ کار رافیل نڈال نے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

ایک اور میچ میں ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ نے اسپین کے ڈیوڈوچ فوکینا کو چھ۔دو اور چھ۔ایک سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید