• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ فلم’رادھے‘ریلیز کے کچھ گھنٹوں بعد ہی لیک ہوگئی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اپیل ضائع گئی۔ خود انہی کی فلم ریلیز کے کچھ ہی گھنٹوں بعد آن لائن لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’رادھے‘ ریلیز کے کچھ ہی دیر بعد انٹرنیٹ پر ’فری ڈاؤن لوڈ‘ کے لئے دستیاب دیکھی گئی۔جسے سیکڑوں لوگوں نے دیکھا۔

سلمان خان نے گزشتہ روز فلم کی ریلیز سے قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی تھی کہ فلم کو جائز طریقے یا صحیح پلیٹ فارمز پر دیکھیں کیونکہ ایک فلم بنانے میں کئی لوگ بہت محنت کرتے ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز دیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’رادھے‘ پر انٹرنیٹ پر تعریفوں اور تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین