• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کے غزہ پر تازہ حملے، ہلاکتوں کا خدشہ


اسرائیلی فوج کے غزہ پر تازہ حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

اسرائیل کی فوج نے غزہ میں زمینی دستے بھیج کر حملہ کرنے کے اپنے ہی بیان کو دو گھنٹے بعد واپس لے لیا۔ زمینی حملے کی تردید کردی۔

غزہ کے شمال مشرقی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے پیش نظر شہریوں نے نقل مکانی کی۔

اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔ ہزاروں فلسطینیوں کے آشیانے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

تازہ ترین