• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بھی کورونا ویکسین لگوالی

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوالی۔

ٹیڈروس ادھانوم نے گزشتہ روز ویکسین لگوانے کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی اور لکھا کہ ویکسین زندگیاں بچاتی ہے جسے جلد از جلد تمام ممالک میں پہنچانے کی بہت ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ اگر آپ بھی میری طرح ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں ویکسین دستیاب ہے تو براہ مہربانی اپنی باری پر ویکسین لگوائیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے لکھا کہ کورونا کو صرف ایک ہی صورت میں شکست دی جاسکتی ہے اگر ہم تعاون کریں۔ ویکسینز برابر تقسیم نہیں کی جارہیں۔ بہت سے ترقی پذیر ممالک میں ویکسینیشن شروع نہیں ہوئی۔ ان ممالک میں ہیلتھ ورکرز اور کمزور لوگ خطرے میں ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیدروس ادھانوم نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔

تازہ ترین