• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائبر حملے سے متاثرہ امریکی پائپ لائن نیٹ ورک بحال


سائبر حملے سے متاثرہ امریکی پائپ لائن نیٹ ورک ایک ہفتے بعد بحال ہوگئی جس کے بعد مارکیٹ میں تیل کی سپلائی دوبارہ شروع کردی گئی۔

اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ ورک کی مکمل بحالی میں وقت لگے گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ سائبر حملہ روس سے ہیکنگ گروپ نے کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق کالونیل پائپ لائن نے جمعے کو سائبر حملے کے بعد آپریشن بند کردیا تھا۔

دوسری جانب بلوم برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی نے ہیکرز کو 50 لاکھ ڈالر بطور بھتا ادا کیے۔

خبر ایجنسی نے بتایا کہ کمپنی نے بھتا دینے سے متعلق خبر پر وضاحت دینے سے گریز کیا ہے۔

واضح رہے کہ 550 کلومیٹر طویل پائپ لائن نیٹ ورک ٹیکساس سے ایسٹ کوسٹ کو ایندھن فراہم کرتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید