• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے آواز بُلند کرنی چاہیے: عاطف اسلم

عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے بھی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصٰی پر اسرائیلی فورسز کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے آواز بُلند کرنی چاہیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاطف اسلم نے کہا کہ ’مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر انتہائی شرمناک اور دل دہلا دینے والے حملے کی مذمت کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘

عاطف اسلم نے لکھا کہ ’ہمیں اسرائیل کے مظالم سے دوچار اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے لیے آواز بُلند کرنے کی ضرورت ہے۔‘

گلوکار نے فسلطینی عوام کے لیے دُعا کرتے ہوئے لکھا کہ ’اللّٰہ تعالیٰ اس خوفناک دور میں فلسطین کو تقویت اور صبر عطا کرے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم اس مشکل گھڑی میں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘

واضح رہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 109 ہوگئی ہے، شہداء میں 28 بچے اور 15 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 621 افراد زخمی ہیں۔ ہزاروں فلسطینیوں کے آشیانے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید