• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ عباسی فیملی عید پر کیسی لگ رہی تھی؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی جوڑی حمزہ عباسی فیملی کے عید الفطر پر تیاری کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔


حمزہ عباسی کی اہلیہ نیمل خاور عباسی نے بیٹے مصطفیٰ عباسی اور حمزہ عباسی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے عید کی مبارکباد دی۔


نیمل خاور نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’ہماری طرف سے آپ سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔‘

مداح اپنی پسندیدہ جوڑی کی عید کی تیاری اور تصویریں دیکھ کر خوش ہوگئے ہیں اور ساتھ ہی مصطفیٰ کی تعریفیں بھی کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل  25 اگست 2019 کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کے ہاں گزشتہ برس 30 جولائی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

شادی سے پہلے نیمل پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتی تھیں لیکن شادی کے بعد انہوں نے شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

نیمل نےشعیب ملک کی فلم ’ورنہ‘ سے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا، حمزہ علی عباسی بھی پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری میں کامیاب پراجیکٹس کا حصہ بن چکے ہیں۔

حمزہ علی عباسی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں دکھائی دیں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید