• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کے کتنے ٹیسٹ کیے گئے؟

بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کے 2,48,200 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں جن میں سے اب تک 18،128مردوں اور 5,650 خواتین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

کورونا آپریشن سیل بلوچستان کے مطابق صوبے میں ایک سے 14سال کی عمر کے 3302 بچے کورونا وائرس سے متاثرہوئے ہیں۔

اسی طرح کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں 15سے29 سال کی عمر کے6,851 نوجوان ہیں جبکہ 30 سے 44 سال کی عمر کے 7,580افراد ہیں۔

کورونا آپریشن سیل بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 45 سے59 سال کی عمر کے 3,998 افراد شامل ہیں۔

ان کے علاوہ بلوچستان میں 60 اور اس سے زائد عمر کے 2,047 افراد بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

تازہ ترین