• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں مسلسل تیسرے روز کورونا وائرس سے 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ مزید 3 لاکھ 43 ہزار144افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گوا کے اسپتال میں آکسیجن کی فراہمی رکنے پر کورونا وائرس کے مزید 13 مریض ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ 4 دنوں کے دوران کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 74 ہوگئی۔

ممبئی میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات بڑھنے پر آخری رسومات کے لیے جگہ کم پڑ گئی جبکہ ممبئی کے رہائشی علاقوں میں گھر گھر جا کر کورونا ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت سے مسافروں کو آسٹریلیا لے جانے والی پہلی پرواز کے نصف مسافروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔

دوسری جانب یورپی یونین اور کینیڈا سمیت مختلف ملکوں سے امداد بھارت پہنچا دی گئی۔

تازہ ترین