• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو 7 ارب کی 75 ٹی ٹیز پر گرفتار کیا گیا تھا، فرخ حبیب


وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اس بار شہباز شریف کو 7 ارب کی 75 ٹی ٹیز کے معاملے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب کےبیان پر ردعمل دیتے ہوئے فرخ حبیب نے اس بار کی شہباز شریف کی گرفتاری کی وجوہات بتادیں۔

انہوں نے کہا کہ قانون اور ضابطے کے مطابق عمل آگے بڑھائیں گے، اس مرتبہ شہباز شریف کو 7 ارب کی 75 ٹی ٹیز کے معاملے پر نیب نے گرفتار کیا تھا۔


وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پچھلے 40 سال سے شریف فیملی کو کرپشن، منی لانڈرنگ اور ٹی ٹیز کیلئے کھلی چھٹی ملی رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اب جب اداروں نے ناجائز دولت کا پوچھا تو ان کے پاس کوئی جواب نہیں، ان ترجمانوں کو عید پر بھی چھٹی نہیں ملی، بادشاہت کی غلامی کا کردار عید پر بھی نبھایا۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کا نام ابھی تک سی ایل میں نہیں ڈالا، تاہم کابینہ کی سب کمیٹی کی سفارشات آئی ہیں، قانون اور ضابطے کے مطابق عمل آگے بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن کی بنیادیں رکھنے والے شریف برادران ہیں ابھی تک شہباز شریف نہیں بتاسکے کہ ٹی ٹیز بھجوانے والے کون ہیں۔

وزیر مملکت نے ن لیگی ترجمان سے استفسار کیا کہ نواز شریف مخصوص مدت مکمل ہونے کے بعد تاحال پاکستان نہیں آئے، کیا اُن پر توہین عدالت نہیں بنتی؟

تازہ ترین