• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دورے میں 5 ٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے دو ٹی ٹوئنٹی میچز بڑھا دیئے گئے ہیں۔

 پی سی بی کا کہنا ہے کہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 2 وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جائیں گے۔


بارباڈوس میں 2 ‏ٹی ٹوئنٹی میچز 27 اور 28 جولائی کو جبکہ 31 جولائی، یکم اگست اور 3 اگست کو ٹی ٹوئنٹی میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے۔

‏ٹیسٹ سیریز سے قبل 2 روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہو گا، ‏جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہوگا۔

تازہ ترین