کراچی کے علاقے شیر شاہ کالونی سے 3 کم عمر لڑکیوں کو اغوا کرکے زیادتی کی مبینہ کوشش کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ہیں، لڑکیوں کو بازیاب کرالیا گیا اور مقدمہ بھی درج ہوگیا ہے۔
پولیس کے مطابق چنگچی رکشہ ڈرائیور تینوں لڑکیوں کو اغوا کرکےقریبی پلاسٹک گودام میں لے گیا تھا، جہاں ملزم اور اس کے 2 ساتھیوں نے لڑکیوں سے مبینہ زیادتی کی کوشش کی۔