• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسینیشن: عالمی بینک کی پاکستان کو 153 ملین ڈالر گرانٹ کی دوبارہ منظوری

عالمی بینک نے کورونا ویکسینیشن کیلئے پاکستان کو 15 کروڑ 30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی دوبارہ منظوری دیدی۔ 

اعلامیہ کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان میں”پینڈیمک رسپانس ایفیکٹونیس ان پاکستان“پراجیکٹ کی تنظیم نو کی منظوری دی۔ اس منصوبے کی تنظیم نو کی منظوری وفاقی حکومت کی درخواست پر کی گئی۔ 

عالمی بینک کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبہ اپریل 2020 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ فنڈز پاکستان میں جاری کورونا قومی ویکسین مہم کی مالی معاونت کیلئے فراہم کیے جارہے ہیں۔ اور یہ فنڈز کویڈ 19 ویکسین کی خریداری میں مالی اعانت فراہم کریں گے۔ 


منصوبے سے صحت کے نظام اور ویکسینیشن مہم پر عملدرآمد کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔

کویڈ 19 کی تیسری لہر مارچ 2021 میں پاکستان میں سامنے آئی۔ جس سے لاکھوں لوگوں کی جان اور روزگار کو خطرہ ہے۔

عالمی بینک وبائی امراض سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو مدد فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

قومی خبریں سے مزید