• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی بینک پاکستان کو 7منصوبوں کیلئے207 ارب روپےفراہم کریگا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) عالمی بینک پاکستان کو سماجی تحفظ، انسانی سرمائےکی ترقی ،قدرتی آفات سے نمٹنے سمیت دیگر شعبوں کے سات منصوبوں کےلیے ایک ارب33کروڑ60لاکھ ڈالر(207ا رب روپے )فراہم کرےگا اس میں عالمی بینک کی جانب سے 12 کروڑ80 لاکھ ڈالرکی گرانٹ بھی شامل ہے،، احساس پروگرام کی وسعت کیلئے93ارب روپےقرض کی منظوری بھی دی گئی، اس حوالے سےمعاہدوں پر اقتصادی امور ڈویژن میں دستخط کیے گئے ، عالمی بنک کے ایگزیکٹو بورڈ نے احساس پروگرام میں وسعت کےلیے 60لاکھ ڈالر (93ارب روپے)قرضے کی منظوری دے دی ،معاہدوں پردستخط کرنے کی تقریب میں وفاقی وزیراقتصادی امورمخدوم خسروبختیار اورپاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجے بن حسائن بھی موجودتھے۔

تازہ ترین