• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیوں میں 23 مئی تک توسیع


کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر سندھ اور پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولوں کی چھٹیوں میں 23 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی ہدایات کی روشنی میں سندھ اور پنجاب میں نجی اور سرکاری اسکولوں کی چھٹیوں میں 23 مئی تک توسیع کر دی گئی.

سندھ اور پنجاب کے سرکاری و نجی اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سرکاری اور نجی جامعات اور کالجز کی چھٹیوں میں بھی 23 مئی تک توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

تازہ ترین