• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں پچھلے 24 گھنٹوں میں 5 فیصد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کورونا کیسز کی سب سے زیادہ شرح ضلع ہنگو میں 50 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ہنگو میں ایک ہفتے کے دوران کورونا مثبت کیسز  3 فیصد رہے۔


ادھر پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد ہے، مردان میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 16 فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہری پور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد ہے جبکہ نوشہرہ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 13 فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع میں مثبت کورونا کیسز کی شرح صفر ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین