حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سانگھڑ کے رہائشیوں نے پولیس کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ 9 اپریل کوقادر نخش ڈاکٹر سے دوائی لیکر گھر جارہا تھا کہ سانگھڑ پولیس کی جانب سے جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ معجزانہ طور پر بچ گیا جس کے بعد پولیس کی جانب سے گھر پر چڑھائی کرکے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دو لاکھ روپے چھین کر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے کوئی مقدمہ اور جرم بتانے کے بجائے اسے جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کی سازش کی جارہی ہے جس کا اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔