کراچی (اسٹاف رپورٹر)لیاری مچھر کالونی گرم گلی کے قریب دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا ،جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 25سالہ رفیع اللہ ولد سرورخان کے نام سے ہوئی ہے۔
دونوں ٹیموں کی جانب سے اس میچ کےلیے ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔
عدالت عالیہ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں فیصلہ جاری کردیا۔ جسٹس ارباب طاہر کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بینچ نے تحریری آرڈر جاری کیا۔
ایران کی جامعات میں طلبا نے حکومت مخالف احتجاج شروع کر دیا، برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی 8 جامعات میں طلبا نے دوسرے روز بھی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔
سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے جس کے ہمارے پاس مصدقہ ثبوت ہیں، یہ ثبوت افغانستان کے سامنے بھی رکھے گئے۔
غزہ سینٹر برائے انسانی حقوق کے اعدادوشمار کے مطابق غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے 134 دن کے دوران اسرائیلی فورسز نے 133دن جنگ بندی کی خلاف ورزی کی۔
وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔
یوارڈز کے بعد کوچی ایئرپورٹ پر انہیں مداحوں اور فوٹوگرافرز کے ہجوم کا سامنا کرنا پڑا، جہاں بار بار کی درخواستوں کے باوجود لوگ پیچھے نہ ہٹے۔
ورلڈ وائیڈ فنڈز فار نیچر پاکستان کے مطابق گوادر میں نایاب بوہیڈ گٹارفش 30 میٹر گہرے پانی سے ملی، دنیا بھر میں اس مچھلی کی تعداد 80 فیصد کم ہوچکی ہے۔
راہول گاندھی نے دیپک کمار کو یقین دلایا کہ انہیں کسی قسم کے خوف کی ضرورت نہیں، کیونکہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا۔
رمضان ایڈیشن کے عنوان سے وسطی لندن میں واقع ایک ہوٹل میں خصوصی بازار کا انعقاد کیا گیا، جہاں رمضان اور عید کے ملبوسات، جیولری، پرفیوم اور دیگر اشیاء ایک ہی چھت تلے دستیاب تھیں۔
برطانیہ کے ہوم آفس نے اعلان کیا ہے کہ وہ جعلی ویزا اسپانسر شپ کے ذریعے غیر قانونی مہاجرین کو ملازمت دینے والی کمپنیوں اور مالکان کے خلاف سخت اقدامات کرے گا، کیونکہ ایسے کیسز حالیہ برسوں میں پانچ گنا بڑھ گئے ہیں۔
ملزمان نے محمود آباد کے قریب 15 سال کے لڑکے کو اغوا کیا، اور گاڑی کے اندر بچے سے زیادتی کی، موقع پاکر بچہ گاڑی سے کود کر رکشہ والے کی مدد سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوا۔
عامر خان خود مرشدآباد گئے جہاں انہوں نے اپنے بیٹے جنید خان کی آنے والی فلم ’ایک دن‘ کا ٹائٹل ٹریک ریکارڈ کیا۔
برٹش پاکستانی نوجوان جمعہ کی شام مسجد کے باہر ہولناک چاقو حملے میں جاں بحق ہو گیا۔ یہ افسوسناک واقعہ برمنگھم کے نواحی علاقے اسمتھیک میں واقع اولڈبری جامع مسجد کے باہر اس وقت پیش آیا، جب نمازی مسجد کے اندر تراویح کی نماز ادا کر رہے تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی برآمدات کے باعث عالمی مارکیٹ میں چاول کی قیمتوں میں کمی ہوئی، ہمارے اور ان کے ریٹ میں 20 ڈالر کا فرق آ رہا تھا، ایران میں پاکستانی باسمتی نان باسمتی بنا کر فروخت کیا جا رہا تھا۔