• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال گدوت کو اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ کے بعد شدید تنقید کا سامنا

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)ا اسرائیلی نژاد امریکی یہودی اداکارہ گال گدوت نے اسرائیل کے حق میں ٹوئٹ کی ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔گال گدوت نے لکھا کہ ʼمیرا دل رو رہا ہے، میرا ملک حالتِ جنگ میں ہے، میں اپنے اہلخانہ، دوستوں کے لیے پریشان ہوں، میں اپنے لوگوں کے لیے پریشان ہوں۔انہوں نے مزید لکھا کہ ʼ برائی کا یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے، اسرائیل کو بھی آزاد اور محفوظ قوم کی حیثیت سے جینے کا حق ہے۔گال گدوت نے لکھا کہ ʼہمارے پڑوسیوں کو بھی یہی حق ہے، میں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے لیے دعا گو ہوں۔ہولی وڈ اداکارہ نے لکھا کہ میں اس ناقابل تصور دشمنی کے خاتمے کی دعا کرتی ہوں، میں دعا کرتی ہوں کہ ہمارے لیڈرز کو اس مسئلے کا حل مل جائے تاکہ ہم امن کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ رہ سکیں، میں اچھے دنوں کے لیے دعا گو ہوں۔تاہم گال گدوت کی ٹوئٹ کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہوا جبکہ اکثر افراد نے کہا کہ وہ ظالموں کی حمایت کررہی ہیں۔ایک صارف نے لکھا کہ ʼآپ امن کی بات نہ کریں جب آپ نے ماضی میں اسرائیلی دفاعی فورسز میں خدمات سرانجام دی ہیں، جنہوں نے گلیوں میں پرامن طریقے سے چلنے والے بچوں اور بڑوں کو قتل کیا۔جینٹرٹ نامی صارف نے لکھا کہ ʼکیا انہوں نے کبھی خواتین پر حملوں، مردوں اور بچوں کی ہلاکتوں کی ویڈیوز دیکھی ہیں، آپ لوگوں کے لیے دعا نہیں کرسکتے ہیں جب آپ ان میں شامل ہوں جنہوں نے ایسے اقدامات کا آغاز کیا ہو۔جیک نامی صارف نے گال گدوت کی ٹوئٹ کے الفاظ تبدیل کرتے ہوئے لکھا کہ اسے ٹھیک کردیا ہے۔نورالعیون نے لکھا کہ ʼہم پڑوسی نہیں ہیں، یہ ہماری سرزمین ہے، آپ نے اسے طاقت سے حاصل کیا، ہمیں نکال دیا، پنجرے میں قید کردیا اور ہمارے حقوق چھین لیے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آپ کی حمایت اربوں امریکی ڈالرز نے کی تھی جبکہ ہمارے پاس کچھ نہیں تھا، آپ ہمارے پڑوسی نہیں ہیں، آپ کا یہاں سے تعلق نہیں۔

تازہ ترین